اندرون ملک بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ملازمتوں کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔
اس کا آغاز پرائیویٹ شعبوں کی افرادی قوت والی ملازمتوں کو صرف سعودی شہریوں
تک محدود رکھنے کے اعلان کے ساتھ کیا گیا ہے۔
وزارت محنت نے اسی کے ساتھ یہ وارننگ بھی دی ہے کہ غیر ملکیوں کو براہ راست یا کسی اور طریقے سے ملازمت دینے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔